اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانگریس اور لیفٹ فرنٹ کا اسمبلی اجلاس بلانے کا مطالبہ - assembly session in west bengal

کانگریس، لفٹ فرنٹ اور اس کی حلیف جماعتوں نے وزیراعلی ممتا بنرجی سے جلد از جلد اسمبلی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

image
image

By

Published : Dec 26, 2020, 8:56 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان دل بدل کا کھیل جاری ہے۔

اس کھیل میں کبھی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو سبقت حاصل ہو رہی ہے تو کبھی بی جے پی بازی مار لے جارہی ہے۔

دل بدل کے کھیل اور لفظی جنگ کے درمیان کانگریس اور لیفٹ فرنٹ اتحاد نے وزیر اعلی ممتا بنرجی سے جلد از جلد اسمبلی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ریاست کے سیاسی تجزیہ نگاروں کی قیاس آرائی ہے کہ کانگریس اور لیفٹ فرنٹ اسمبلی اجلاس کے دوران حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو فلور ٹیسٹ کے لیے چیلنج کریں گے۔

حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان نے کہا کہ کورونا وائرس کا خطرہ برقرار ہے اس کے باوجود مرکزی اور ریاستی حکومت نے تمام چیزوں کو معمول کے مطابق کردیا ہے جب سب کچھ معمول کے مطابق ہوشکا ہے تو پھر اسمبلی اجلاس بلانے میں کیا دشواری ہے۔

عبدالمنان کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کا ووٹ اور فلور ٹیسٹ کی بات ہے تو آنے والے دنوں میں سب کچھ واضح ہو جائے گا، ترنمول کانگریس کے ایک درجن ارکان اسمبلی پارٹی چھوڑ کر چلے گئے ہیں اور آنے والے دنوں میں نہ جانے اور کتنے ارکان اسمبلی بی جے پی میں شامل ہونے والے ہیں۔ اس بنیاد پر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو خود ہی سمجھ لینا چاہیے کہ اسمبلی اجلاس میں اسے کس امتحان سے گزرنا پڑے گا۔

دوسری طرف لیفٹ فرنٹ کے رہنما سوجن چکرورتی نے کہا کہ وزیر اعلی ممتا بنرجی کو اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے کئی مرتبہ خط لکھا جاچکا ہے لیکن ممتا بنرجی نے کورونا وائرس کا حوالہ دے کر اسمبلی اجلاس بلانے سے انکار کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی اور ریاست میں ترنمول کانگریس واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ کورونا وائرس سے ملک اور ریاست ابھرنے لگے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details