اردو

urdu

ETV Bharat / state

پارٹی بدلنے والے رہنما عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں: سوجن چکرورتی

سی پی آئی ایم کے سینئر رہنما سوجن چکرورتی نے پارٹی بدلنے کے کھیل کو ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان سمجھوتہ قرار دیا۔

leaders who change parties are deceiving the people says cpim leader sujan chakraborty
پارٹی بدلنے والے رہنما عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں: سوجن چکرورتی

By

Published : Feb 1, 2021, 4:12 AM IST

ریاست مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سنہ 2021 کی تاریخ جوں جوں قریب آرہی ہے، توں توں سیاسی جماعتوں کے درمیان دل بدل کے کھیل دلچسپ اور سنسنی خیز ہوتے جارہے ہیں۔

پارٹی بدلنے والے رہنما عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں: سوجن چکرورتی



پارٹی بدلنے کے کھیل میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو بی جے پی کے ہاتھوں مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔



گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ترنمول کانگریس کے پانچ ارکان اسمبلی پارٹی کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوگئے، اس کو لیکر کانگریس اور لیفٹ فرنٹ نے زبردست تنقید کی۔

پارٹی بدلنے والے رہنما عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں: سوجن چکرورتی



سی پی آئی ایم کے رہنما سوجن چکرورتی نے کہا کہ مغربی بنگال کی سیاست کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنے بڑے پیمانے پر پارٹی بدلنے کا کھیل ہو رہا ہے۔



انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی دونوں بنگال کے عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف ہیں۔ دونوں ایک ہی سکے کے دو پہلو ہیں۔

پارٹی بدلنے والے رہنما عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں: سوجن چکرورتی

یہ بھی پڑھیں: کولکاتا: پارتھو چٹرجی نے ترنمول چھوڑنے والوں کو بتایا مفاد پرست


سی پی آئی ایم کے رہنما کا کہنا ہے کہ کل تک جو بی جے پی کے خلاف احتجاج کرتے تھے، آج وہ اسی جماعت کی جرسی پہن کر بی بی جے پی کی تعریف کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔



انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان کوئی فرق نہیں رہ گیا ہے کیونکہ دونوں پارٹیوں میں ایک ہی طرح کے لوگ ہیں۔



اسمبلی میں لیفٹ فرنٹ کے رہنما سوجن چکرورتی نے کہا کہ مغربی بنگال کی سیاست میں آیا رام گیا رام کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے اور اس کا ثبوت اسمبلی انتخابات میں مل جائے گا۔

سوجن چکرورتی نے کہا کہ ایک وقت تھا جب وزیر اعلی ممتا بنرجی لیفٹ فرنٹ کو ختم کرنے کے لیے بی جے پی کا ہاتھ پکڑ کر لائی تھیں، آج وہی بی جے پی ترنمول کانگریس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی کوشش میں مصروف ہے۔



انہوں نے کہا کہ لیفٹ فرنٹ کل بھی تھا اور آج بھی بنگال کی سرزمین پر مضبوطی سے کھڑی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details