کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع راج بھوان میں سی وی آنند بوس کی حلقف برداری تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں وزیراعلیٰ ممتابنرجی سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ Suvendu Adhikari boycott West Bengal Governor Oath Taking Ceremony
اس تقریب میں شبھندو ادھیکاری نے تقریب میں اپنی جگہ کے بارے میں یہ فیصلہ اس لئے کیا کیونکہ انہیں ان ایم ایل اے میں جگہ دی گئی تھی جو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ٹکٹ پر جیتے تھے اور بعد میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) میں شامل ہوگئے ۔ ادھیکاری بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر بھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں تقریب میں موجود نہیں رہوں گا کیونکہ میرے لیے متنازعہ لوگوں کے ساتھ بیٹھنا ممکن نہیں ہے۔نندی گرام میں ترنمول سربراہ اوروزیراعلیٰ کو شکست دے کر ایم ایل اے بننے والے ادھیکاری نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ میں گورنر سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ مجھے الگ سے ملنے کا وقت دیں ۔ اگر وہ آج مجھ سے ملنے کو کہتے ہیں تو میں تیار ہوں۔