کولکاتا: مغربی بنگال اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری نے اس معاملے پر کولکاتا پولیس اور ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ نوبنو تحریک کے دن انہیں بھی اسی طرح سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ادھیکاری نے کہاکہ ''یہ پولیس کی وردی نہیں ہو سکتی۔ پولیس کی وردی ہمیشہ مختلف ہوتی ہے۔Leader Of Opposition Suvendu Adhikari Attack West Bengal Govt And Police
انہوں نے بدسلوکی کرنے والے چند پولس افسران کے ناموں کی نشاندہی بھی کی۔انہو ں نے کہا کہ ایک پولس اہلکار نے تین مرتبہ مجھے مارنے کی کوشش کی۔اس دوران ادھیکاری کو یہ کہتے بھی سنا گیا کہ میرے جسم کو مت چھونا۔جس کا بعد میں ترنمول کانگریس نے مذاق بھی بنایا تھا۔
اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی کہا کہ اس دن بھی پولس اہلکار بے بی تمانگ کو میرا ہاتھ کاٹنے کے لیے بھیجا گیا تھا، میں نے اسے موقع نہیں دیا، میں یہاں کالج کے گیٹ سے سیاسی ایجی ٹیشن کرنے آیا تھا۔ میں سمجھ گیا کہ آگے کیا ہوگا۔