اردو

urdu

ETV Bharat / state

Leader Anwarul Haq: انورالحق حسین کو چودہ دنوں تک کے لئے پولیس حراست میں رکھنے کا حکم - انورالحق حسین کو 14 دنوں تک کے لئے پولیس حراست میں رکھنے کا حکم

ہاٹ محکمہ عدالت نے رامپور ہاٹ سانحہ میں گرفتار رامپور ہاٹ ایک نمبر بلاک ترنمول کانگریس کے صدر انورالحق حسین کو چودہ دنوں تک پولیس تحویل میں رکھنے کا حکم دیا ہے.

Anwarul Haq Hussain
انورالحق حسین

By

Published : Mar 26, 2022, 1:00 PM IST

ہاٹ محکمہ عدالت نے رامپور ہاٹ سانحہ Birbhum violence میں گرفتار رامپور ہاٹ ایک نمبر بلاک ترنمول کانگریس کے صدر انورالحق حسین Anwarul Haq کو چودہ دنوں تک پولیس تحویل میں رکھنے کا حکم دیا ہے. مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے رامپور ہاٹ تھانہ کے باگٹوی گاؤں میں آٹھ لوگوں کو زندہ جلا کر ہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار ترنمول کانگریس کے رہنما کو رامپور محکمۂ عدالت میں پیش کیا گیا.اس سے قبل رامپور ہاٹ ایک نمبر بلاک کے صدر انورالحق حسین نے عدالتی پیشی سے قبل آٹھ لوگوں کو زندہ جلا کر ہلاک کرنے کے معاملے میں خود کو بے گناہ قرار دیا. Birbhum violence


رامپور محکمہ عدالت کے احاطے میں داخل ہونے سے قبل ایک نمبر بلاک ترنمول کانگریس کے صدر انورالحق حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بے قصور ہیں. ترنمول کانگریس کے رہنما نے کہا کہ انہوں نے ایسا کچھ بھی نہیں کیا جس کی وجہ سے انہیں جیل جانا پڑے. وہ ایک سچے اور ذمہ دار رہنما ہیں. ایسا کام کبھی بھی نہیں کر سکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ وہ ترنمول کانگریس کے ابتدائی دنوں سے پارٹی سے منسلک ہیں. ترنمول کانگریس کے سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت پر انہوں نے پولیس کے سامنے خود سپردگی کی ہے. واضح رہے کہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے رامپور ہاٹ سانحہ میں پولیس کو رامپور ہاٹ ایک نمبر بلاک انورالحق حسین کو فوراً گرفتار کرنے کی ہدایت دی تھی.


وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت کے ایک گھنٹے کے اندر اندر پولیس نے انورالحق حسین کو تاراپیٹھ سے گرفتار کرلیا. Birbhum violence۔رامپور ہاٹ سانحہ Birbhum violenceمیں اب تک 22 لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے. واضح رہے کہ پیر کی شب رامپور ہاٹ تھانہ کے باگٹوی پنچایت کے نائب پنچایت پردھان بھدو شیخ کی نامعلوم شرپسندوں کے بموں کے حملے میں موت ہوگئی تھی. اس واقعے کے چند گھنٹوں کے بعد دیر رات نامعلوم افراد نے باگٹی گاؤں کے دس سے بارہ گھروں میں آگ لگا دی تھی. آتشزدگی میں دو بچوں سمیت نو لوگوں کی موت کی اطلاع ہے.

  • یہ بھی پڑھیں:رامپور ہاٹ سانحہ، نئے شادی شدہ جوڑی کی موت کا ذمہ دار کون؟

    دوسری طرف مغربی بنگال کے جگدیپ دھنکر نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار لوگوں کو بیان بازی کے بجائے زمینی سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے. گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ وہ ایک آسان ہدف ہیں. اسی وجہ کوئی بھی انہیں آسانی سے نشانہ بنا لیتا ہے. لیکن ایک بات سچ ہے کہ انہوں نے اب تک ایسا کوئی بیان نہیں دیا جس سے کسی کو نقصان پہنچے. انہوں نے کہا کہ وہ مغربی بنگال کی ترقی اور عوام کی بھلائی کے لئے ہمیشہ ٹوئٹ اور ویڈیو پوسٹ کریں گے۔ بی جے پی کی رکن پارلیمان اور اداکارہ لاکٹ چٹرجی نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے معاوضہ اور غیر مستقل ملازمت دے کر متاثرین کی آواز دبانے کی کوشش کی ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details