مغربی بنگال کے شمالی24 پرگنہ کے کھردہ تھانہ اس وقت جنگ میدان میں تبدیل ہو گئی جب بی جے پی کے یوتھ رہنما کی گرفتاری کا معاملہ پکڑ لیا۔
بی جے پی کے یوتھ رہنما کی گرفتاری کے بعد پولیس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔بی جے پی کے حامیوں نے اپنے یوتھ رہنما کی رہائی کے لئے کھردہ تھانے کے اندر داخل ہو گئے اور ڈیوٹی پر تعینات افسران پر دباؤ ڈالنے لگے۔
اسی درمیان پولیس افسران اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان بحث ہونے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے تھانہ جنگ میدان میں تبدیل ہو گیا۔
پولیس نے حالات کو قابو میں کرنے کے لیے لا ٹھی چارج کرنا پڑا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔
تو وہیں زخمیوں کو بی این بوس اسپتال میں داخل کرایا گیا۔