اردو

urdu

ETV Bharat / state

پچاس میٹر سڑک ندی میں غرقاب

جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر میں واقعہ 117 نمبر شاہراہ کے 50 میٹر حصہ دھنس کر ندی میں غرقاب ہو گیا ہے۔ اس سے گاڑیوں کی آمد رفت پوری طرح سے متاثر ہو گئی۔

By

Published : Aug 1, 2019, 7:51 PM IST

50مٹرسڑک ندی میں غرقاب


مغربی بنگال کے ضلع جنوبی24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر میں واقع117 نمبر قومی شاہراہ ایک حصہ دھنس کر ندی میں جلا ملا ۔ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

شاہراہ کے50 مٹر حصہ دھنس کر ندی میں غرقاب ہوجانے کے بعد گاڑیوں کی آمدرفت پوری طرح سے ٹھپ پڑ گئی۔سڑک دھنسنے کے سبب نام خانہ، کاکدیپ،ساگر اور باک کھالی جانے والی سڑکوں پر آمدورفت ٹھپ پڑی گئی۔ لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

50مٹرسڑک ندی میں غرقاب

اس واقعہ کی اطلاع پا کر ضلع انتظامیہ کے اینجیئروں کی ایک ٹیم، مقامی ایم ایل اے اور کئی بڑے رہنما جائے وقوع پرپہنچے۔ حالات کا جائزہ لیا گیا۔

ضلع انتظامیہ کے سربراہ کوشک ساہا کے مطابق اس واقعہ کے علاقے میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ اس سے جانی نقصان ہونے کا خطرہ ہے۔ اینجیئروں کی ٹیم مرمت کے کام میں مصروف ہوگیے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ 117 نمبرقومی شاہراہ کے دھنسنے سے علاقے میں ہگلی ندی کا پانی داخل ہونے کا خطرہ ہے۔ ندی میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے۔ بارش کے سبب خطرہ زیادہ بڑھ گیا ہے۔ پشتہ میں دراڑ پڑنے کے سبب117 نمبر قومی شاہراہ کو نقصان پہنچا ہے۔

ایم ایل اے دیپک ہلدار کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ کے دھنسنے کا واقعہ افسوسناک ہے۔ اس کی انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔ مرمت کے کاموں کو جلد سے جلد نمٹانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details