اردو

urdu

ETV Bharat / state

خواتین میں قائدانہ صلاحیت پیدا کرنے کے لیے بیداری مہم - خواتین بیداری مہم کے تین خاص مقاصد

خواتین بیداری مہم کی سالانہ جلسے میں معاشرے کی بہتری کے لیے کام کرنے والی خواتین اور تعلیمی میدان میں نمایا کارکردگی کرنے والی لڑکیوں کو انعامات سے نوازا جاتا ہے۔

خواتین بیداری مہم کا مقصد مسلم خواتین میں قائدانہ صلاحیت پیدا کرنا ہے

By

Published : Nov 10, 2021, 11:06 PM IST

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ' مغربی بنگال کی مسلم خواتیں میں قائدانہ صلاحیت پیدا کرنے اور معاشرے میں موثر کردار ادا کرنے کے مقصد سے 25 برس قبل شروع کی گئی خواتین بیداری مہم آج مسلم خواتین میں قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم رول ادا کر رہی ہے۔ ساتھ ہی معاشرے کو تعلیم و سماجی طور پر بہتر بنانے میں اہم رول ادا کرنے والی خواتین کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

ویڈیو
کولکاتا و مضافات کے خواتین میں تعلیمی و سماجی شعور پیدا کرنے اور معاشرے میں موثر کردار ادا کرنے کے مقصد سے سنہ 1996 میں عبدالطیف راعی نے مسلم مہیلا ایجوکیشن سوسائٹی کے دینی تبلیغی جلسوں کے ذریعے مسلم خواتین میں تعلیمی و سماجی طور پر بیداری کا کام شروع کیا تھا۔ آج 25 برسوں بعد بھی یہ تنطیم نہایت ہی سرگرمی سے مسلم خواتین سماجی و تعلیمی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔ ہر سال تنظیم کے سالانہ پروگرام میں تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی لڑکیوں کو اور سماجی طور پر خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی خواتین کو انعامات سے نوازا جاتا ہے۔

کیلا بگان بیت المال اسکول اور خواتین بیداری مہم نے اس بار کیلا بگان بیت المال اسکول میں "اسلامی معاشرہ اور اسکے تقاضے "کے عنوان سے تقریب بھی منعقد کی جس میں مدھیامک و ہائر سکنڈری امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی لڑکیوں کو انعامات سے نوازا گیا، اس کے ساتھ ہی بورو پانچ کی کو آرڈینیٹر ریحانہ خاتون کو عبدالطیف راعی میموریل ایوارڈ سے نوازا گیا۔

خواتین بیداری مہم کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خواتین بیداری مہم کی جنرل سیکریٹری عظمی عالم نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ہماری تحریک کئی برسوں سے جاری ہے۔ ہمارا مقصد مسلم خواتین کی اصلاح کرکے ایک اسلامی معاشرہ قائم کرنا ہے، اس کے علاوہ تعلیمی و سماجی طور پر خواتین میں بیداری لانا اور سیاسی طور پر ہم کتنے سرگرم ہو سکتے ہیں سماج کے تئیں ہماری کیا ذمہ داریاں ہیں ہم اس پر بھی کام کرتے ہیں۔ اسکولوں میں سلسلہ وار ہمارا ورکشاپ ہوتا ہے۔ اسکولوں میں بچوں سے ملتے ہیں ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں تعلیم کے میدان میں کیسے ثابت قدم رہنا اس پر ان کی رہنمائی کرتے ہیں اور مختلف طرح کے پروگعام منعقد کرتے ہیں۔


خواتین بیداری تحریک سے جڑے سماجی کارکن انور پریمی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہاکہ خواتین بیداری تحریک کافی پرانا ریجسٹرڈ ادارہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ' خواتین بیداری مہم کے تین خاص مقاصد ہیں۔ مسلم خواتین میں تعلیم تربیت، صحت و تندرستی اور ماحولیات کی تئیں بیداری لانا۔ دوسرا خواتین میں قائدانہ صلاحیتوں کو ابھارنا اور تیسرا مقصد اسلام کے بنیادی عقائد اور اسلام کے پیغام سے روشناس کرانا کیونکہ خواتین سمجھیں گی تو دوسرے خواتین کو سمجھائیں گی اس کے علاوہ مسلم محلوں اور اسکولوں میں جاکر ٹیچروں کو بھی ان مقاصد کے تحت بیدار کرنے کی کوشش جاری رہتی ہے۔'

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details