اردو

urdu

ETV Bharat / state

شہید دیوس کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات - سیکورٹی انتظامات

ترنمول کانگریس کی جانب سے ہرسال کی طرح امسال بھی شہید دیوس کا انعقاد 21 جولائی کو ہونے جارہا ہے ۔ اس کے لیے کولکاتا پولیس نے شہر اور اس کے اطرا ف میں سخت سکیورٹی انتطامات کیے ہیں۔

شہید دیوس کے لیے سخت سیکورٹی انتظامات

By

Published : Jul 19, 2019, 4:03 PM IST

حکمراں جماعت کے شہید دیوس میں تقریباًدس لاکھوں کی شراکت متوقع ہے ۔ اس دوران کولکاتا اور اس کے اطراف سکیورٹی انتظامات پختہ کیے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مغر بی بنگال کے لال بازار پولیس ہیڈ کو ارٹر میں اعلیٰ پولیس افسران کی میٹنگ ہوئی جس میں شہید دیوس سے متعلق سکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کولکاتا پولیس ذرائع کے مطابق شہید دیوس کے موقع پر کولکاتا میں تقریباً پانچ ہزار پولیس اہلکاروں کو تقنیات کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ 50 اعلیٰ پولیس افسران مختلف مقامات پر تعینات ہو ں گے۔

ذرائع کے مطابق 150 پولیس انسپکٹر ،سرجنٹ اور سب انسپکٹر پر اہم سڑ کوں پر تنقیات ہو ں گے ۔اس کے علاوہ سیول انیفارم میں پولیس اہلکاروں کو تنقیات کرنے کی بات کہی گئی ہے ۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ڈی سی سنٹرل کے ساتھ چار مزید ڈی سی ہوں ۔اس کے علاوہ ڈی سی ڈی ڈی ، ڈی ایس ڈی پر جلسے سے ایک دن قبل رات سکیورٹی انتظامات کی ذمہ داریاں ہوں گی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details