مغربی بنگال میں ایک بار پھر تہواروں کا موسم شروع ہو چکا ہے، لیکن اس بار کورونا وائرس کے قہر کی وجہ سے تہواروں کی رونق میں کمی صاف نظر آرہی ہے۔
مغربی بنگال :کرسمس کے موقع پر پارک اسٹریٹ میں سخت سکیورٹی انتظامات
کورونا وائرس کے مدنظر کولکاتا پولیس نے کرسمس کے موقع پر پارک اسٹریٹ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں اضافی اہلکاروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پارک اسٹریٹ میں سخت سکیورٹی انتظامات
واضح رہے کہ کرسمس کے موقع پر پارک اسٹریٹ اور اس کے اطراف میں بڑے پیمانے پر بھیڑ ہوتی ہے۔لوگ ساری رات جشن مناتے ہیں۔
غور طلب ہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے پانچ لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ اس وباء سے اب تک ساڑھے آٹھ ہزار لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔