کولکاتا: خلیج بنگال میں سمندری طوفان سیترنگ چند 72 گھنٹوں کے اندر اندر مغربی بنگال کے ساحل سے ٹکرانے والا ہے۔ طوفان کی پیشن گوئی کے سبب بنگال کے ساحلی اضلاع پر خطرے کا بادل منڈلانے لگا ہے۔Kolkata Municipal Corporation Mayor Firhad Hakim Alert All Municipalities Of Coastal District
مغربی بنگال کے 3 ساحلی اضلاع میں پیر کو 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ تیز ہوائیں چلیں گی۔ منگل کو 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ سیترنگ کی تباہی سے ساحلی اضلاع کو بچانے کے لئے انتظامیہ پہلے ہی میدان میں آگئی ہے۔ قبل ازیں جمعرات کو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے فرہاد حکیم کو قدرتی آفات کے حوالے سے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی تھی۔
انہوں نے عہدیداروں کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگیں بھی کیں۔ اس بار انہوں نے ریاست کے ساحلی اضلاع میں واقع میونپسلٹیوں کے عہدیداران کے ساتھ میٹنگ کی۔ ایمرجنسی اقدامات کے لئے تیار رہنے کی ہدایت دی ہے۔