مغربی بنگال ریاستی الیکشن کمیشن نے جمعرات کے روز دی کولکاتا گیجٹ میں ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے یہ اعلان کیاکہ آئندہ 19 دسمبر کو کولکاتا کارپوریشن (Kolkata Municipal Corporation) کے انتخابات (Election)ہوں گے۔ نوٹس میں ہوڑہ کارپوریشن کا ذکر نہیں ہے، جبکہ اس قبل یہ کہا گیا تھا کہ کولکاتا و ہوڑہ کارپوریشن کے انتخابات ایک ہی دن ہوں گے۔ لیکن ہوڑہ کارپوریشن سے دس وارڈوں کو الگ کرکے ایک نیا میونسپل بنانے کی تجویز کی گئی تھی جس پر حزب اختلاف جماعتوں نے یہ کہہ کر اعتراض کیا کہ الیکشن کے عین قبل یہ کیوں کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ریاستی اسمبلی میں بل بھی پیش کیا گیا اور گورنر کو بھیجا گیا ہے لیکن گورنر جگدیپ دھنکر نے بل کو روک لیا ہے۔
دوسری جانب کولکاتا کارپوریشن کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے پر حزب اختلاف جماعتوں کا کہنا ہے کہ برسر اقتدار جماعت کی نیت ٹھیک نہیں ہے، وہ ووٹوں کی لوٹ کرنا چاہتی ہے وہ بوتھوں کو دخل کرنا چاہتی ہے اسی لیے کولکاتا کارپوریشن کا انتخاب علیحدہ کرانا چاہتی ہے۔'
بی جے پی کی طرف سے اس سلسلے میں آج سومک بھٹاچاریہ نے کہاکہ کولکاتا کارپوریشن کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ہم بہت پہلے سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ریاست کے تمام میونسپل کارپوریشن کے انتخابات ایم ساتھ کرائے جائیں، لیکن بر سر اقتدار ترنمول کانگریس کی نیت خراب ہے۔ یہ ووٹوں کی لوٹ کرنے کا ارداہ رکھتی ہیں یہ طاقت کا استعمال کرکے کارپوریشن پر ہر قیمت پر قبضہ کرنا چاہتی ہے اسی لیے کولکاتا کارپوریشن کا انتخاب علیحدہ کرانا چاہتی ہے۔ لیکن ہمیں یہ منطور نہیں ہے۔ ہم اس کے خلاف عدالت گئے ہیں اور ابھی معاملہ عدالت میں ہے پھر بھی یک طرفہ طور پر آج انتخابات کی تاریخ اعلان کیا گیا۔انہوں نے ریاستی الیکشن کمیشن کے رول پر بھی نکتہ چینی کی ہے۔'