مغربی بنگال میں جمعیت العلما ہند کے صدر صدیق چودھری نے بھارتی حکومت سے فرانسیسی سفیر کو طلب کرکے یہ بتانے کا مطالبہ کیا کہ صدر فرانس کے بیانات سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے اور بھارت کے مسلمان صدر فرانس کے بیان کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔
کولکاتا میں آج جمعیت العلما ہند کے ہمراہ بیلور مٹھ ہندو رہنما اور عیسائی مذہب کے نمائندوں نے ایک پریس کانفرنس میں شرکت کی اور فرانس میں پغمبر اسلامﷺ کی شان میں گستاخی کی مذمت کی۔ اس موقع پر جمعیت العلما ہند مغربی بنگال کے صدر صدیق اللہ چودھری نے کہا کہ فرانس کے صدر نے جو اسلام مخالف بیان دیا ہے اس پر وہ مسلمانوں سے معافی مانگے۔ انہوں نے ایمونئیل میکرون کے اسلام مخالف بیان کی حمایت کرنے پر آسٹریلیائی حکومت کی بھی مذمت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ’اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے‘۔