اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولکاتا: وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی باتیں جھوٹ پر مبنی:شوبندھو ادھیکاری - نریندر مودی

مغربی بنگال کے حزب اختلاف کے رہنما شو بندھو ادھیکاری نے وزیراعلی ممتا بنرجی کے ذریعہ وزیر اعظم نریندر مودی کی جائزہ میٹنگ کو لے کر دیئے گئے بیان پرکہا کہ ممتا بنرجی کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے۔

ممتا بنرجی
ممتا بنرجی

By

Published : May 29, 2021, 6:53 PM IST

شو بندھو ادھیکاری نے کہا کہ وزیر اعظم کے ساتھ جائزہ میٹنگ میں حزب اختلاف کے رہنما کی موجودگی کی وجہ سے وزیر اعلی نے شرکت نہیں کی۔ شوبندھو ادھیکاری نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر جھوٹ بولنے اور لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوے کہا کہ میری موجودگی سے کسی کو کیا فرق پڑتا ہے۔ اسی بنیاد پر ہنگامہ کھڑا کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اڈیشہ کے وزیراعلیٰ نے وزیراعظم نریندر مودی کی جائزہ میٹنگ میں شرکت کی ۔جبکہ وہاں بھی حزب اختلاف کے رہنما موجود تھے. اس پر کوئی بات نہیں کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی خود کو نہ صرف بنگال بلکہ پورے معاملے کی سربراہ سمجھتی ہیں۔ اور اسی وجہ سے ایسا کام کر تی ہیں جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شوبندھو ادھیکاری کا کہنا ہے کہ ملک کے وزیر اعظم کو 30 منٹ تک انتظار کرانا بہت بڑی غلطی ہے۔ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور ریاست کے اعلیٰ حکام نے یہ غلطی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے جب جائزہ میٹنگ طلب کی گئی تو وزیراعلیٰ کو اپنا تمام شیڈول چھوڑ کر وہاں پہنچنا چاہیے تھا۔ تاہم انہوں (ممتابنرجی ) نے اس کے بر عکس وزیراعظم کو انتظار کرایا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی آج ہی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ انہیں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کرنے کے لئے بیس منٹ تک انتظار کرایا گیا۔ اور ان کی توہین کی گئی.وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ بے عزتی برداشت کرنے کے باوجود وہ اور ان کے چیف سکریٹری نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور طوفان سے متاثرہ علاقوں کی رپورٹ سونپی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details