اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jadavpur University 'جادو پوریونیورسٹی میں سی سی ٹی وی نصب نہیں کیا جا سکا'

جادوپور یونیورسٹی کیمپس میں آج سی سی ٹی وی نصب ہونا تھا مگر تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے کیمپس میں سی سی ٹی وی نہیں لگایا جارہا ہے۔

جادو پوریونیورسٹی میں سی سی ٹی وی نصب نہیں کیا جاسکا
جادو پوریونیورسٹی میں سی سی ٹی وی نصب نہیں کیا جاسکا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 20, 2023, 2:00 PM IST

کولکاتا:جادوپور یونیورسٹی کے عبوری وائس چانسلر بدھا دیو سو نے کہا کہ بنیادی طور پر کنٹرول روم کی جگہ کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔ لیکن ابتدائی طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ گیٹ نمبر پانچ کے سامنے کنٹرول روم بنایا جائے گا۔ دوسری جانب طالب علم کی ہلاکت کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کی رپورٹ پہلے ہی یونیورسٹی انتظامیہ کو پیش کر دی گئی ہے۔ انتظامیہ اس رپورٹ کا جائزہ لے گی۔ 9 اگست کو جادو پور یونیورسٹی کے شعبہ بنگلہ کے پہلے سال کے طالب علم کی جادو پور یونیورسٹی کے مین ہاسٹل کی تیسری منزل سے نیچے گر کر شدید زخمی ہوگیا۔ طالب علم اگلے دن ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ اس واقعہ میں ریگنگ کے الزامات لگائے گئے۔ الزام عائد کیا گیا تھا کہ طالب علم کے ساتھ جسمانی اور ذہنی استحصال کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Suvendu Adhikari reaction On Shantiniketan شبھندو ادھیکاری نے یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شانتی نکیتن کو شامل کرنے پر خوشی کا اظہارکیا

یونیورسٹی انتظامیہ نے شکایت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اندرونی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں قصوروار پائے جانے والوں کو یونیورسٹی سے نکالنے کی سفارش کی تھی۔ کمیٹی کے مطابق طالب علم کی موت کی وجہ ریگنگ ہے۔ تاہم، جادو پور یونیورسٹی کی نئی تشکیل دی گئی اینٹی ریگنگ کمیٹی نے سوال اٹھائے ہیں کہ اس انکوائری کمیٹی کے ارکان کا انتخاب کیسے کیا گیا۔ طالب علم کی موت میں ریگنگ کے الزامات کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کیمپس میں سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے سی سی ٹی وی لگانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details