دارالحکومت کولکاتا میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے بی جے پی کی کور کمیٹی کی میٹنگ بلائی گئی جس میں بڑی تعداد پارٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کے علاوہ ریاستی جنرل سیکرٹری شانتین باسو، بی جے پی کے ریاستی انتخابی مشیر کیلاش وجے ورگیہ، بی جے پی کے قومی نائب صدر مکل رائے اور مرکزی وزیر بابل سپریو نے کور کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کی۔
اس میٹنگ کی سب سے خاص بات شوبھن چٹرجی اور ان کی ساتھی بیساکھی بنرجی کی موجودگی قابل ذکر ہے۔۔
کولکاتا: بی جے پی کی کور کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد - مغربی بنگال انتخاب
مغربی بنگال کی دارالحکومت کولکاتا میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے آج بی جے پی کی کور کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔مغربی بنگال میں تین مہینے بعد منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتوں کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔
بی جے پی کور کمیٹی کی میٹنگ کا اہتمام
مغربی بنگال بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ کور کمیٹی کی میٹنگ کامیاب رہی۔ اس میٹنگ میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔