اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولکاتہ: ضابطہ اخلاق کی پاسداری ضروری ہے، ترنمول کانگریس - کولکاتہ ای ٹی وی بھارت خبر

شمالی 24 پرگنہ کے گیارولیا میونسپلٹی ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے سربراہ نے نام لئے بغیر کہا کہ اوشا چودھری کو پارٹی کی خلاف ورزی کرنے کے پاداش میں ترنمول کانگریس سے معطل کیا گیا ہے اور یہ پارٹی کا فیصلہ ہے۔

ترنمول کانگریس
ترنمول کانگریس

By

Published : Oct 8, 2021, 12:19 AM IST


مغربی بنگال میں میونسپلٹی اور کارپوریشن کے لئے ہونے والے انتخابات سے پہلے ہی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔

ترنمول کانگریس

اسی درمیان شمالی 24 پرگنہ کے گیارولیا میونسپلٹی ایڈمنسٹریٹو بورڈ کی رکن اوشا چودھری کو پارٹی کی خلاف ورزی کرنے پر ترنمول کانگریس سے معطل کر دیا گیا ہے.

چند ماہ قبل ہی اوشا چودھری کو گیارولیا میونسپلٹی ایڈمنسٹریٹو بورڈ میں ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کے عہدے پر فائز کیا گیا تھا.

گیارولیا میونسپلٹی ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے سربراہ رابن داس نے اس ضمن میںنام لئے بغیر کہتے ہیں کہ انہیں (اوشا چودھری) کو ترنمول کانگریس سے معطل کرنے کا فیصلہ پارٹی کے رہنماؤں کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھیشک بنرجی جب سے پارٹی کی باگ ڈور سنبھالی ہے تب سے ضابط اخلاق پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے.

ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اگر کسی کو کسی بات پر اعتراض ہے یا شکایت تو عوامی طور پر بولنے کے بجائے باہمی طورپر بات کرنی چاہیے. پارٹی کی ضابط کے خلاف ورزی سے گریز کرنے کی ضرورت ہے ۔
مزید پڑھیں:

جنوبی 24 پرگنہ: لکشمی بھنڈار کیمپ کا بی ڈی او نے جائزہ لیا

شمالی 24 پرگنہ کے گیارولیا میونسپلٹی ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اعلیٰ رہنماؤں کے فیصلے کا سبھوں کو احترام رکھنا چاہیے. اس سے زیادہ کچھ بھی کہا نہیں جاسکتا ہے-

ABOUT THE AUTHOR

...view details