اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولکاتا: عباس صدیقی نے ممتا، مودی پر نکتہ چینی - اردو نیوز

انڈین سیکولر فرنٹ کے پیر زادہ عباس صدیقی نے اپنے خطاب کے دوران ممتا بنرجی اور مودی حکومت پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 74 برسوں میں تمام سیاسی جماعتوں نے مسلمانوں دلتوں کا استحصال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی کی بھیکھ نہیں چاہئے بلکہ ہمیں ملک کے دستور نے جو حق دیا ہے وہی چاہئے۔

کولکاتا: عباس صدیقی نے ممتا، مودی پر نکتہ چینی
کولکاتا: عباس صدیقی نے ممتا، مودی پر نکتہ چینی

By

Published : Feb 23, 2021, 7:05 PM IST

کولکاتا میں آج پہلی بار پیر زادہ عباس صدیقی کی سیاسی جماعت انڈین سیکولر فرنٹ کی جانب سے دھرمتلہ کے وائی چینل میں ایک عوامی جلسہ کا انعقاد کیا گیا

اس دوران عباس صدیقی نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آخری وقت میں میرے جلسے کے مقام تبدیل کردیا گیا اور جلسہ کے لئے چھوٹی جگہ دی گئی کیونکہ دیدی میرے جلسہ سے ڈر گئیں ہیں۔

عباس صدیقی نے تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ پر دونوں حکومتوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ترنمول اور بی جے پی کی حکومت میں بدعنوانی عروج پر ہے۔ عام مزدور پسماندہ طبقات کے لئے ان حکومتوں نے کچھ نہیں کیا ہے۔ نوجوانوں کو نوکریاں نہیں مل رہی ہیں۔مہنگائی بڑھتی جا رہی ہیں۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ آج بنگال کے مسلمانوں کے متعلق جو ڈاٹا ہے اس میں یہ بات واضح ہے کہ مسلمانوں کی حالت سب سے زیادہ خراب ہے۔ ممتا بنرجی کہتی ہیں کہ ہم نے مسلمانوں کے لئے کام کیا ہے۔ تو جب مدرسہ ٹیچروں کی تقرری ہوتی ہے تو 24 میں صرف ایک مسلمان کیوں ہوتا ہے۔ گزشتہ 74 برسوں میں تمام سیاسی جماعتوں نے مسلمانوں دلتوں آدیواسیوں کا استحصال کیا ہے۔ ہمیں خوشامد کی سیاست نہیں چاہئے ہمیں کسی سیاسی جماعت کی بھیک نہیں چاہئے ہمیں ہمارا حق چاہئے جو ملک کے آئین نے ہم کو دیا ہے۔ممتا بنرجی مسلمانوں کی ترقی کو لیکر جھوٹ بولتی ہیں۔
مزید پڑھیں:

سی بی آئی نے ابھیشیک بنرجی کی اہلیہ سے پوچھ گچھ کی

انڈین سیکولر فرنٹ مسلمانوں دلتوں آدیواسیوں اور دوسرے پشماندہ طبقات کے لئے کام کرے گے۔ ہم نوجوانوں کے روزگار کے لئے کام کریں گے۔ ریاست کے لوگوں کو ان کا جائز حق دلائیں گے۔

انہوں نے انڈین سیکولر فرنٹ، بایاں محاذ اور کانگریس کے اتحاد پر کہا کہ اس سلسلے میں ہماری پارٹی کے چئیرمین اور بایاں محاذ کانگریس قیادت کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ اس کا جلد کوئی نتیجہ سامنے آ جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details