مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے مہاتما گاندھی روڈ میں واقع ایک مکان سے کرناٹک کے چاول تاجر کو اغوا کر لیا گیا تھا.
اغوا کاروں نے تاجر کو جنوبی 24 پرگنہ کے نریندر پور کے گلشن کالونی لے جا کر وہاں تاجر کے رشتہ داروں کو فون کرکے پانچ لاکھ روپے ادا کرنے کی ہدایت دیتے ہیں.
کرناٹک میں رہنے والے رشتہ داروں نے کرناٹک پولیس کو اس کی اطلاع دی۔
اس کے بعد کولکاتا پولیس سے رابطہ کیا.
شکایت موصول ہوتے ہی کولکاتا پو لیس مغوی تاجر کی تلاش شروع کر دی.
ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ مغوی تاجر کو جنوبی 24 پرگنہ کے نریندر پور کے گلشن کالونی میں قید کرکے رکھا گیا ۔
کولکاتا پولیس نے موبائل ٹاور لوکیشن کی مدد سے اغوا کاروں کے ٹھکانے تک پہنچی.
چاول کے تاجر کو اغواکاروں کے چنگل سے آزاد کرایا.
پولیس کا کہنا ہے کہ کرناٹک کے تاجر کا نام شیخ منصور عالم ہے.