اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بی جے پی امیدوار نے خود ہی سیکورٹی نہیں لی تھی'

ندیاضلع کے کریم پوراسمبلی حلقے میں ضمنی انتخابات کے دوران بھارتیہ جنتاپارٹی کے امیدوار پرحملے پرچیف الیکٹرول افسر نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے بی جے پی کے امیدوار کوسکیورٹی فراہم کرنے کی بات کہی تھی لیکن انہوں نے اسے لینے سے انکار کردیاتھا۔

'بی جے پی امیدوار نے خود ہی سیکورٹی نہیں لی تھی'
'بی جے پی امیدوار نے خود ہی سیکورٹی نہیں لی تھی'

By

Published : Nov 26, 2019, 2:08 PM IST

مغربی بنگال کے ندیاضلع کے کریم پور اسمبلی حلقے سے بی جے پی امیدوار جے پرکاش مجمدار کی پٹائی کے معاملے میں چیف الیکٹرولر آفیسر نے الیکشن کمیشن کو رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجمدار کو سیکورٹی فراہم کرنے کی پیش کش کی گئی تھی مگر انہوں نے سیکورٹی لینے سے انکار کردیا تھا۔

پولنگ کے دوران بی جے پی امیدوار جے پرکاش مجمدار کی پٹائی معاملے میں بی جے پی لیڈر مکل رائے نے چیف الیکشن کمیشنرسنیل اروڑہ سے تحریری شکایت کی تھی۔

ڈپٹی چیف الیکشن کمشنر سنیل جین نے چیف الیکٹرولر آفیسر عریض آفتاب کو فون کرکے اس پورے معاملے میں رپورٹ طلب کی تھی۔۔

ضلع انتظامیہ اور پولس سپرنڈنٹ ندیا ضلع سے رپورٹ ملنے کے بعد چیف الیکٹرولر آفیسر کے دفتر نے دہلی رپورٹ بھیج دی ہے۔

جے پرکاش مجمدار نے کہا تھاکہ اتوار کو انہیں سیکورٹی دی گئی تھی۔جے پرکاش مجمدار نے کہا کہ پولس کے سامنے میری پٹائی ہوئی اس وقت پولس انتظامیہ نے کارروائی کیوں نہیں کی۔

اس معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے اور کئی افراد کی تلاشی کی جارہی ہے۔خیال رہے کہ کریم پور سے بی جے پی امیدوار جب پولنگ بوتھ کا دورہ کرنے کیلئے گئے تو ان پر چند افراد نے حملہ کردیا اور جم کر پٹائی کی۔

اس کے بعد سے ہی اس پرسیاست تیز ہوگئی ہے۔ترنمول کانگریس نے الزام عاید کیا ہے کہ یہ جان بوجھ کر ڈرامہ رچا گیا ہے اور اس کا مقصد عوام کی ہمدردی حاصل کرنی ہے۔

واضح رہے کہ ندیا ضلع کے کریم پور اسمبلی میں ضمنی انتخابات کے دوران بھارتیہ جنتاپرٹی کے امیدوارجے پرکاش مجمدارپرنامعلوم افراد نے حملہ کردیا تھا ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details