اردو

urdu

ETV Bharat / state

'اپنے حقوق کے لیے مہم چلانا ہوگا'

کولکاتا میں این آر سی کے سلسلے میں منعقد ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے سی پی آئی رہنما کنہیا کمار نے کہا کہ 'یہ جمہوریت کی خوبصورتی ہے کہ ہم حکمرانوں سے سوال کریں۔'

'حقوق کے لئے راستے پر آنا ہوگا'

By

Published : Aug 15, 2019, 11:54 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 3:36 AM IST

کنہیا نے کہا کہ 'ہمیں اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر آنا ہوگا اور اپنی شہریت کے تحفظ کے لیے مہم چلانا ہوگا۔'

آسام میں این آر سی کی تباہ کاریاں ابھی جاری ہیں کہ مغربی بنگال میں بھی انتہا پسند طاقتوں کی جانب سے این آر سی کرانے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ اس کے خلاف کولکاتا میں جوائنٹ فورم اگینسٹ این آر سی کی جانب سے ایک تحریک چلائی جا رہی ہے ۔ اس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مغربی بنگال میں این آر سی کو روکنے کے لئے مغربی بنگال اسمبلی کی قانون ساز اسمبلی میں شہریوں کی رجسٹرڈ اور غیر آئینی شہریتی ترمیمی بل کے خلاف آل پارٹی میٹنگ بلائی جائے۔

'حقوق کے لئے راستے پر آنا ہوگا'

اس موقع پر سی پی آئی رہنما کنہیا کمار نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بر سر اقتدار پارٹی اپنے ہر منصوبے کو وکاس کے نام پر بیچ رہی ہے ۔ بی جے پی والی حکومت نے وہ چاہے نوٹ بندی ہو جی ایس ٹی ہو یا دفعہ 370 کی منسوخی ہو، ان سب کو ترقی سے جوڑ کر پیش کیا گیا۔ لیکن اس کے پس پردہ عزائم کچھ اور ہی ہیں۔ ان کا مقصد غریبوں کے جیب سے پیسے نکال کر غریبوں کے جیب میں ڈالنا ہے۔ یہ حکومت ہر بار ترقی کے نام پر لوگوں کو بے وقوف بنا رہی ہے۔

سنہ 2014 سے وزیراعظم ترقی کو پیدا کر رہے ہیں لیکن ترقی کے بجائے کبھی 370 آ رہا ہے ۔ کبھی تین طلاق ان کا مقصد کسی کی بھلائی کرنا نہیں ہے ۔ ان کے ایک ہی مقصد ہے کہ سرکار کیسے بنائی جائے اور سرکار بنانے کے لئے یہ مذہب کا استعمال کرتے ہیں ۔

آج مذہبی جذبات کے نام پر بے وقوف بنانا بہت آسان ہے اور اس کو سمجھنے کے لئے بہت علم کی ضرورت نہیں ہے ۔انگریزوں کی پھوٹ ڈالو حکومت کرنے والی پالیسی تھی اس کو سب زیادہ کسی نے اپنایا ہے تو وہ آر ایس ایس اور بی جے پی ہیں آج پورے ملک کو ہندو مسلم کے نام پر لڑا رہے ہیں۔

سرکار بنا رہے ہیں اور سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچا رہے ہیں اور مذہب کے نام پر خوف کا ماحول بنایا جا رہا ہے ۔ میں کہہ رہا ہوں آپ لوگوں کو ڈرنے کی ضرورت نہیں اس ملک کو سمجھئے تو آپ کو بھی ڈر نہیں لگے گا ۔ ہم سب کو مل کر ان طاقتوں کے خلاف لڑنا ہے ۔

اس جمہوریت کو بچانا ہے اس جمہوریت کی سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ اس میں ہم حکمرانوں سے سوال کر سکتے ہیں اور ہم سوال کریں گے ہم اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر اتریں گے اور جب بات ہماری شہریت کی آ جائے تو ہم اس کی حفاظت کرنے کے لئے ہر طرح کی تحریک چلائیں گے۔


Last Updated : Sep 27, 2019, 3:36 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details