اردو

urdu

ETV Bharat / state

زرعی قوانین کے خلاف کانگریس اور بایاں محاذ کا مشترکہ احتجاج

بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت اور زرعی قوانین کے خلاف کانگریس اور بایاں محاذ کے مشترکہ احتجاج میں لوگوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔

Joint protest of Congress and Left against farm laws
زرعی قوانین کے خلاف کانگریس اور بایاں محاذ کا مشترکہ احتجاج

By

Published : Dec 28, 2020, 3:36 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بار اسات میں کانگریس اور بایاں محاذ کے سینکڑوں حامیوں نے مرکزی حکومت اور زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کیا۔

زرعی قوانین کے خلاف کانگریس اور بایاں محاذ کا مشترکہ احتجاج


کانگریس اور لفٹ فرنٹ کے مشترکہ احتجاجی جلوس میں نہ صرف سیاسی رہنماؤں بلکہ کسانوں اور عام لوگوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔


مظاہرین ٹریکٹر، بیل گاڑی وغیرہ کے ساتھ مرکزی حکومت کے خلاف نکالے گئے اس احتجاجی جلوس میں شامل ہوئے۔ چند لوگوں کے سر پر دھان اور سبزیوں کی بڑی بڑی ٹوکریاں دکھی دیں۔


احتجاجی جلوس میں شامل کسانوں نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت زرعی قوانین بنا کر سب کو دھوکہ دے رہی ہے۔


مرکزی حکومت جب تک ان کسان مخالفت قوانین کو واپس نہیں لے لیتی ہے اس وقت تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔


کانگریس کے رہنما نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے زرعی قوانین سے کسانوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کسانوں سے بات چیت تو کر رہی ہے لیکن اب تک کوئی مثبت پہلو سامنے نہیں آیا ہے۔ مرکزی حکومت آخر کیسے بات کر رہی ہے جس کا کوئی حل نہیں نکل رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

بنگال کو بدنام کرنے کی سازش کی جا رہی ہے: ریاستی وزیر خزانہ

کانگریس کے لیڈر نے وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس کسانوں سے ملاقات کرنے کے لئے وقت نہیں ہے۔ جب تک وزیراعظم اس معاملے میں راست مداخلت نہیں کریں گے، اس مسئلے کا حل نکل نہیں سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details