مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سبرتو مکھرجی سیاستداں ہونے کے ساتھ ساتھ ایک نیک انسان بھی تھے جنہیں زندگی کا وسیع تجربہ حاصل رہا۔
گورنر جگدیپ دھنکر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ تجربہ کار سیاسی سبرتو مکھرجی کی اچانک موت کی خبر پر بے حد افسوس اور صدمہ پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر سبرتو مکھرجی ایک تجربہ کار سیاسی رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کے ہمدرد رہنما تھے۔
انہوں نے اپنے دور میں عام لوگوں کی بھر پور مدد کی، گورنر مغربی بنگال کا کہنا ہے کہ سبرتو مکھرجی کا بنگال کی سیاست میں اچھا خاصا دخل عمل تھا اور میرے خیال سے مستقبل میں بھی رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کو ان کی کمی محسوس ہو گی اور سب سے زیادہ حکمراں جماعت ترنمول کو کمی محسوس ہوگی۔