کولکاتا:بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بی سی آئی کے سابق صدر سورو گنگولی نے جادو پور یونیورسٹی میں یونیورسٹی میں ہوئے ریکنگ کے و اقعات پر سخت رد عمل دیتے ہوئے یہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ ریگنگ کو روکنے کے لیے جلد قانون سازی کی ضرورت ہے۔
ایک پروگرام کے دورا ن سورو گنگولی سے جادو پور یونیورسٹی سے واقعہ سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی پڑھنے کی جگہ ہے۔ یہی اصل مقصد ہونا چاہیے۔ ریگنگ کو روکنے کے لیے سخت قوانین سازی کی ضرورت ہے ۔سابق ہندوستانی کپتان نے اس پورے واقعے کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک تعلیمی ادارہ صحت مند ماحول کے بغیر کبھی نہیں چل سکتا۔ریگنگ سے پاک ماحول بنانے کی ضرورت ہے۔