انڈین سپرلیگ2019 میں اب تک کھیلے گیے میچوں میں اٹلیٹکو ڈی کولکاتا کی ٹیم شاندار کھیل کامظاہرہ کیاہے۔
دو مرتبہ کی آئی ایس ایل چمپیئن ٹیم اٹلیٹکوڈی کولکاتا رواں سیزن میں اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کیا ہے۔
اینٹنولویزہباس کی تربیت یافتہ ٹیم اٹلیٹکو ڈی کولکاتا نے چار میچوں میں تین جیت اور ایک ہار کی بد ولت9 پواینٹ کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر ہے ۔
ایف سی گو اچارمیچوں میں دوجیت اور دو ڈرا کی بد ولت آٹھ پوائنٹ کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے جبکہ نارتھ ایسٹ یونائٰٹڈچار میچوں میں دو جیت ،دوڈرا کی بد ولت آٹھ پوائنٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔
اس کے علاوہ جمشید پورا یف سی اتنے ہی میچوں میں دوجیت ، ایک ہار اور ایک ڈرا کی بد ولت سات پوائنٹ کے ساتھ چوتھے مقام پر ہے ۔
آ ئی ایس ایل2019 سیزن میں اب تمام ٹیموں نے چارچار میچ کھیل چکی ہیں۔جہاں ایک طرف ٹاپ چارپوزیشن میں رہنے والی ٹیموں کو اپنی اپنی جگہ برقراررکھنے کا چیلنج ہے تونیچے کی ٹیمیں تشفی بخش مقام حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں۔
آنے والے دنوں میں آ ئی ایس ایل2019 میں تمام ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے ہوں گے۔ سبھی ٹیمیں اپنی اپنی پوزیشن بہتربنانے کے لیے ایک انچ زمین چھوڑنے کے لیے تیارنہیں ہوں گی۔
آ ئی ایس ایل ایک طویل فٹبال ٹورنامنٹ ہے۔ سیمی فائنل کی دوڑ میں آخرتک برقراررکھنا سبھی ٹیموں کے لیے ایک مشکل کام ہے۔ اس سلسلے میں ان ہی ٹیموں کو کامیابی ملے گی جواپنے اہم کھلاڑیوں کو ان فٹ ہونے سے بچانے میں کامیاب رہے گی۔
اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ انڈین سپرلیگ2019 نہ صرف بھارت بلکہ جنوب ایشیاکی سب سے مقبول لیگ ہے۔آئی ایس ایل کے تمام ایڈیشن نے ٹی آرپی معاملے میں بڑی بڑی لیگ انگلش پریمئیرلیگ، ہسپانوی لیگ،اطالوی لیگ، عرب ممالک میں کھیلے جانے والے فٹبال لیگز میں اپنی شناخت بنانے میں کامیاب رہی ہے۔