کولکاتا:آئی ایس ایف کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے کہا کہ ترنمول کانگریس نے دہشت کا ایسا ماحول بنادیا ہے کہ وہ گزشتہ سال ممبر اسمبلی منتخب ہونے کے بعد بھی کئی مہینوں تک اپنے اسمبلی حلقے کا دورہ نہیں کرسکے تھے۔دو روز قبل ڈیموکریٹک یوتھ فیڈریشن آف انڈیا کے سرکردہ کارکن تاج الدین ملک کو پولیس نے جھوٹے الزامات کے تحت گرفتار کیا ہے۔ ہم ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ISF MLA Naushad Siddiqi Slam TMC
نوشاد نے یہ بھی کہاکہ 9افراد کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ہیں، ان میں سے سات آئی ایس ایف کے ورکرس ہیں۔ ان میں حاجی عبادت سمپوئی گزشتہ 7 تاریخ سے ریاست سے باہر ہیں۔ اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔
بھانگر میں ترنمول کانگریس کے رہنماوں نے دہشت مچارکھی ہے:نوشاد صدیقی نوشاد صدیقی نے کہاکہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں ہم نے سی پی ایم کے ساتھ اتحاد کیا تھا، گزشتہ دنوں انہوں نے بھانگر کو دہشت کا اڈہ قرار دیا تھا۔ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے۔ہم ان کے بیان کی مذمت کرتے ہیں۔وہ اس علاقے کو بدنام کرنے کے بجائے ترنمول کانگریس کے لوگوں کو اس کیلئے ذمہ دار ٹھہرائیں۔محمد سلیم صاحب سے گزارش کروں گا کہ آئندہ اس قسم کے تبصروں سے گریز کریں۔
انہوں نے کہا کہ درحقیقت حکمران ترنمول کانگریس عوام میں اپنی حمایت مکمل طور پر کھو چکی ہے، اس لیے وہ دہشت کا ماحول پیدا کررہی ہے، پولیس کو پارٹی کارکنوں کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔آئی ایس ایف کے ورکروں پر وحشیانہ ظلم کرکے انہیں خاموش کرنے کی کوشش کی جاری ہے ۔اگر حکمران جماعت کی ہدایت پر پولیس انتظامیہ نے کارروائی بند نہیں کی تو آئی ایس ایف بڑی تحریک کھڑی کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:SC on Real Shiv Sena مہاراشٹر سیاسی بحران پر سُپریم کورٹ میں سماعت ملتوی
نوشاد صدیقی نے اپنے فیس بک پوسٹ پر لکھا تھا کہ حکمراں جماعت ترنمو ل کانگریس دہشت کا کارروبار کررہی ہے۔تعلیم، ثقافت اور صنعت کو برباد کردیا گیا ہے۔ہم بھانگر کے لئے کام کررہے ہیں اور یہاں پر ہر ترقیاتی کام کرنا چاہتے ہیں مگر ترنمول کانگریس کے عرب الاسلام اور قیصر جیسے لیڈران مسلسل حالات خراب کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ایک طرف وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی صنعت کاری کے نام پر روپے لٹارہی ہیں مگر ترنمول کانگریس کے لیڈر کی وجہ سے بھانگر میں ایک مشہور کمپنی کی جوتا فیکٹری کے گیٹ کو تالا لگا دیا ہے۔عرب الاسلام اور ان کی ٹیم کے دہشت ککے نتیجے میں ایک سے ڈیڑھ ہزار مزدور بیروزگار ہو گئے ہیں۔صنعت کاروں سے لے کر مزدوروں تک حکمراں جماعت سے بیزار ہوچکے ہیں۔پولیس انتظامیہ بھی حکمران کی آنکھ مچولی سے خوفزدہ ہے۔ISF MLA Naushad Siddiqi Slam TMC