مالدہ: ہندوستان بھر میں ایم بی اے چائے والا کی شہرت کے درمیان اب مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے کالیاچک علاقے میں دو انجینئروں نے بے روزگاری سے مایوس ہونے کے بجائے دو پیسہ کمانے کے لئے بی ٹیک چائے والا کے نام سے چائے کی دکان کھول دی۔ مقامی باشندوں نے ان کی کوششوں کی تعریف کی۔ Inspired By MBA Chai Wala Now Wwo B Tech Passed Runs Tea Stall In Maldah West Bengal
ایک بی ٹیک اور دوسرے انجنیئرنگ میں ڈپلومہ کی ڈگری حاصل کرنے والے نوجوان کی جانب سے چائے کی اسٹال کھولنے پر پوری ریاست میں موضوع بحث بن گئے ہیں۔ اسی وجہ سے ان کی دکان چل پڑی ہے۔ مالدہ ضلع میں واقع غنی خان چودھری انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے دونوں سابق طلباء عالمگیر خان اور راہل علی کالی چک کے رہائشی ہیں نے یکم جنوری کو شہر کے جھلجھلیا علاقے میں بی ٹیک چائے والا کے نام سے چائے کے اسٹال کا افتتاح کیا۔
جب دونوں نے اپنی دکان کھولی تو کسی نے ان کی حوصلہ افزائی کی تو کسی نے ان پر تنقید کی ۔جہاں خان نے بی ٹیک کی ڈگری حاصل کی ہے، علی نے کمپیوٹر انجینئرنگ میں ڈپلومہ مکمل کیا ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت میں، عالمگیر نے اپنی آزمائش اور جدوجہد کا خلاصہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پہلے میں نے GKCIET سے سرٹیفکیٹ اور ڈپلومہ کورس کیا۔ پھر کولکاتا کے ایک نجی انجینئرنگ کالج سے مکینیکل انجینئرنگ میں بی ٹیک کیا۔ یہ سفر میرے لئے بہت مشکل تھا۔ ایک وقت میں، ہمیں سرٹیفکیٹ کے لئے جی کے سی آئی ای ٹی کے سامنے احتجاج کرنا پڑا۔ بالآخر جب مجھے سرٹیفکیٹ ملا تو میری کافی عمر ہو چکی تھی۔ مجھے بی ٹیک پاس کرنے کے بعد ملازمت کی کئی پیشکشیں آئیں۔ لیکن 12,000-20,000 روپے تنخواہ تھیں ۔وہ بھی دوسری ریاستوں میں۔