اردو

urdu

ETV Bharat / state

Indian Secular Front ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، آئی ایس ایف رہنما - شمالی 24 پرگنہ کے دے گنگا تھانہ علاقے

شمالی 24 پرگنہ کے دے گنگا تھانہ علاقے میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انڈین سیکولر فرنٹ کے رہنما قطب الدین شیخ نے کہا کہ پنچایت انتخابات میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو غنڈہ گردی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اگر ایسا ہوتا ہے کہ ہم بھی انٹ کا جواب پتھر سے دینے کے لیے تیار ہیں۔ Indian Secular Front

ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے
ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے

By

Published : Nov 2, 2022, 1:18 PM IST

Updated : Nov 2, 2022, 1:55 PM IST

شمالی 24 پرگنہ:مغربی بنگال میں چند مہینوں کے اندر پنجایت انتخابات ہونے والے ہیں۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کی ووٹرز کو اپنی اپنی طرف راغب کرنے کی کوششیں زور شور سے جاری ہیں۔ Indian Secular Front Leader Make Controversial Statement On Ruling Party In North 24 PGD

اسی درمیان پنچایت انتخابات میں مصروف تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے بیان بازی کا بھی سلسلہ جاری ہے۔ اس دوڑ میں کوئی کسی سے پیچھے رہنے والا نہیں ہے۔ شمالی 24 پرگنہ کے دے گنگا تھانہ علاقے میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انڈین سیکولر فرنٹ کے رہنما قطب الدین شیخ نے کہا کہ پنچایت انتخابات میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو غنڈہ گردی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اگر ایسا ہوتا ہے کہ ہم بھی انٹ کا جواب پتھر سے دینے کے لیے تیار ہیں۔

انڈین سیکولر فرنٹ کے رہنما قطب الدین شیخ نے کہا کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس ترقیاتی کاموں کو لے کر دم بھرتی ہے تو پھر پنچایت انتخابات کو جیتنے کے لئے بم،گولی، پستول کا استعمال کیوں کر رہی ہے۔اپوزیشن جماعتوں کو ڈرا دھمکا کیوں رہی ہے۔ قطب الدین شیخ نے کہا کہ انہیں پتہ ہے کہ ان کے بیان کی مذمت کی جائے گی لیکن کیا آپ نے ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے بیان نہیں سنا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ گھٹنہ الگ کر دیں گے۔آنکھ نکال لے گے۔

مزید پڑھیں:Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا تلنگانہ میں 8ویں دن میں داخل

انہوں نے کہا کہ پنچایت انتخابات کے دوران حکمراں جماعت ترنمول کانگریس عام لوگوں کو ووٹ دینے سے روکنے کے لئے طاقت کا استعمال کرتی ہے تو ہم بھی انٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔ دوسری جانب ترنمول کانگریس کی جانب سے انڈین سیکولر فرنٹ کے رہنما کے بیان کی مذمت کی لیکن بی جے پی،کانگریز اور سی پی آئی ایم نے آئی ایس ایف کے رہنما کے بیان کی حمایت کی ہے۔Indian Secular Front Leader Make Controversial Statement On Ruling Party In North 24 PGD

Last Updated : Nov 2, 2022, 1:55 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details