مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 سے قبل سیاسی جماعتوں کے درمیان دل بدل کا کھیل عروج پر ہے۔
پارٹی بدلنے کے کھیل میں اب تک حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو نو ارکان اسمبلی اور ایک رکن پارلیمان گنوانے کے ساتھ بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
دوسری طرف بی جے پی کو اس دل بدل کے کھیل میں زبردست کامیابی ملی ہے۔
مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی علاقہ بھانگوڑ کے پنچایت بلاک ون کے انڈین سیکولر فرنٹ کے رہنما عزیزالملا نے ترنمول کانگریس پر پارٹی بدلنے کے لئے موٹی رقم کی پیشکش کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔