بردوان: امتحان کے دو ماہ کے اندر ٹیٹ 2022 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس مرتبہ ایک لاکھ 50 ہزار 491 امیدواروں نے ٹیٹ میں کامیابی حاصل کی جس میں خواتین نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا۔
مشرقی بردوان کی اینا سنگھا لاکھوں امیدواروں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ٹیٹ امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی اینا سنگھا نے خوشی کا اظیار کیا ۔ان کی کامیابی پر گھر والوں کے ساتھ ساتھ پورا گاوں والوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔
اینا سنگھا نے کہاکہ واقعی خوشی کی بات ہے ۔میں نے اس کے لئے بڑی محنت کی تھی ۔محنت کا پھل ملا۔اس کامیابی کو اپنے گھر والوں کے نام وقف کرتی ہوں ۔انہوں نے اگر ساتھ نہیں دیا ہوتا تو اتنی بڑی کامیابی ملنی مشکل ہو سکتی تھی ۔