اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں وزیراعظم مودی اور امیت شاہ آج متعدد ریلیوں سے خطاب کریں گے - بنگال میں کورونا کے بڑھتے معاملے

بنگال میں کورونا کے بڑھتے معاملے کے درمیان وزیر اعظم مودی دو اور ملک کے وزیر داخلہ آج تین بڑی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔

مغربی بنگال میں وزیراعظم مودی اور امیت شاہ آج متعدد ریلیوں سے خطاب کریں گے
مغربی بنگال میں وزیراعظم مودی اور امیت شاہ آج متعدد ریلیوں سے خطاب کریں گے

By

Published : Apr 17, 2021, 10:00 AM IST

مغربی بنگال میں کورونا کے بڑھتے معاملوں کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی دو اور ملک کے وزیر داخلہ امیت شاہ آج تین بڑی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق مغربی بنگال میں ہورہے آٹھ مرحلوں میں اسمبلی انتخابات کے 5 ویں مرحلے کے لئے ووٹنگ جاری ہے۔ اگلے تین مراحل 22 ، 26 اور 29 اپریل کو ہوں گے۔

اس دوران وزیر اعظم مودی آج دوپہر 12 بجے مغربی بنگال کے آسنسول میں اور 3:02 منٹ پرگنگارام پور میں انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے۔

وہیں امت شاہ آج تین بڑی ریلیوں سے خطاب کریں گے سب سے پہلے وہ دن کے 12 بج کر 15 منٹ پر شمالی 24 پرگنا ضلع میں واقع آمڈنگا گاؤں میں روڈ شو کریں گے، اس کے بعد وہ دن کے 2 بجے چھپرا جائیں گے جہاں وہ انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ آخرمیں 3 بج کر 45 منٹ پر اوسگرام میں ایک جلسہ سے خطاب کریں گے۔

مغربی بنگال میں آج 6 اضلاع کے 45 نشستوں پر ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ جبکہ پہلے 4 مراحل میں کل 135 نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے ہیں۔

دوسری طرف کوویڈ ۔19 کے بڑھتے ہوئے معاملے کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے جمعہ کے روز اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے انتخابی مہم کے لئے وقت کم کرنے سمیت سیاسی جماعتوں کے ذریعہ تشہیر پر کچھ پابندیاں عائد کردیں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details