مغربی بنگال داخلہ سیکریٹری الاپن بندو پادھیائے کے مطابق بنگال میں مزید 11اموات سے ریاست میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 99ہوگئی ہے۔مرکزی وزارت صحت کے مطابق بنگال میں کورونا وائرس سے 160افراد کی موت ہوئی ہے۔
بنگال میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 99 الاپن بندو پادھیائے نے کہاکہ 108افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔اس طرح ریاست میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 1786ہوگئی ہے اور 49مریضوں کو آج ڈسچارج کیا گیا ہے۔اس وقت 1243افراد زیر علاج ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں جہاں جانچ میں تیزی آئی ہے وہیں مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔مئی کی پہلی تاریخ کو جہاں مریضوں کی تعداد 795تھی وہیں اب اس میں اضافہ ہوکر 1600ہوگئے ہیں۔
بنگال میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 99 بنگال محکمہ صحت کے مطابق 79افراد کی کورونا وائرس سے موت ہوئی ہے۔جب کہ مرکزی حکومت کے مطابق بنگا ل میں کورونا وائرس سے 140افراد کی موت ہوئی ہے۔
مغربی بنگال میں جہاں اب تک 30ہزار جانچ ہوئے ہیں، وہیں کئی ریاست ایک لاکھ سے زاید جانچ کرچکے ہیں وہیں مہاراشٹر میں 2لاکھ اور آندھراپردیش میں 1.5 لاکھ جانچ ہوچکے ہیں۔