اردو

urdu

بنگال میں 104 ارکان اسمبلی نے خود کے خلاف مجرمامہ معاملوں کو تسلیم کیا

ان میں سے 90 کے خلاف سنگین مجرمانہ معاملے، کم از کم سات کے خلاف قتل، 24 کے خلاف اقدام قتل، کم از کم 10 ارکان اسمبلی کے خلاف خواتین کے تئیں جرم کے معاملے مختلف تھانوں میں درج ہیں۔

By

Published : Mar 4, 2021, 1:01 AM IST

Published : Mar 4, 2021, 1:01 AM IST

In Bengal, 104 MLAs admitted criminal cases against themselves
بنگال میں 104 ارکان اسمبلی نے خود کے خلاف مجرمامہ معاملوں کو تسلیم کیا

مغربی بنگال میں سبکدوش ہونے والے 282 ایم ایل اے میں سے 104 نے حلفنامے میں اپنے خلاف مجرمامہ معاملے درج ہونے کی بات تسلیم کی ہے۔ الیکشن واچ اینڈ ایسو سی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمس (اے ڈی آر) نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ان 282 میں سے 104 (یعنی 37 فیصد) نے حلفامے دیکر خود کے خلاف درج کئے گئے سنگین مجرمانہ معاملوں کی اطلاع دی ہے۔ ان میں سے 90 کے خلاف سنگین مجرمانہ معاملے، کم از کم سات کے خلاف قتل، 24 کے خلاف اقدام قتل، کم از کم 10 ارکان اسمبلی کے خلاف خواتین کے تئیں جرم کے معاملے مختلف تھانوں میں درج ہیں۔

ان میں کہا گیا ہے کہ ترنمول کانگریس کے 205 ارکان اسمبلی سے 68 ایم ایل اے (33 فیصد)، کانگریس کے 39 میں سے 20 فیصد (51 فیصد) سی پی آئی (ایم) کے 24 میں سے 11 (46 فیصد)، بی جے پی کے چھ میں سے تین (50 فیصد) اور سی پی آئی کے ایک ہی رکن اسمبلی کے خلاف سنگین معاملوں کی حلفنامے میں جانکاری خود انہوں نے ہی دی ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details