احمدآباد:ریاست گجرات کے سر پر منڈلا رہے طوفان بپر جوائے کے حوالے سے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے۔ سمندری طوفان بپر جوائے ایک بار پھر رخ بدل دیا ہے ۔ یہ طوفان شمال مغرب کی طرف سے بڑھ گیا ہے۔ یہ طوفان پر پوربندر سے 310 کلومیٹر دور ہے اور دوارکا سے 320 کلومیٹر دور ہے۔ اس طوفان کا گجرات میں اثر دکھنا شروع ہو گیا ہے۔ بپور جوے طوفان 14 جون کی صبح سے گجرات کی طرف بڑھے گا اور 15 جون کی شام ساحل سے ٹکرائے گا۔ 15 جون کو 125 تا 135 کلومیٹر کی رفتار سے ہوا چلنے کا امکان ہے۔ مانڈوی اور کراچی کے درمیان جاکھو کے قریب طوفان آنے کا امکان ہے ۔سمندر میں دس سے پندرہ میٹر اونچی لہریں اٹھیں گی اس کے علاوہ کچھ اور آس پاس کے علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوگی۔
سائیکلون بپر جوائے جاکھو سے 380 کلومیٹر دور ہے۔ طوفان آٹھ کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔ اس طوفان کے حوالے سے شوراشٹر کچھ میں اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ سمندری طوفان کا سب سے زیادہ خطرہ گجرات کے سات اضلاع میں دیکھا گیا ہے جس میں کچھ دوارکا اور پور بندر میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ راجکوٹ جام نگر پوربندر میں بھی موسلا دھار بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے ساتھ ہی گرج چمک کےساتھ بھی بارش ہوگی۔