اردو

urdu

ETV Bharat / state

حکومت بننے پر چٹ فنڈ متاثرین کا پیسہ واپس کریں گے: کانگریس رہنما عبدالمنان - چٹ فنڈ کمپنی

کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما عبدالمنان نے کہا کہ اگر کانگریس۔بایاں محاذ اتحاد ریاست میں اقتدار میں آتی ہے تو چٹ فنڈ معاملے کے لاکھوں متاثرین متاثرین کے پیسہ واپس کردیا جائے گا۔

کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما عبدالمنان
کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما عبدالمنان

By

Published : Jan 15, 2021, 8:04 PM IST

مغربی بنگال کے پردیش کانگریس نے آج کولکاتہ میں مرکز کی زرعی قوانین، تیل اور ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف پیدل مارچ نکالا۔

اس موقع پر حزب اختلاف کے رہنما عبد المنان نے کہا کہ ریاست میں بڑے پیمانے پر چٹ فنڈ کے نام پر غریبوں کے روپئے لوٹے گئے۔

'ہم اقتدار میں آئے تو چٹ فنڈ متاثرین کے روپئے واپس کریں گے'

انھوں نے کہا کہ چٹ فنڈ کمپنیوں اور ریاست کیممتاحکومت اور مرکز کی بی جے پی حکومت کی طرف سے ان کمپنیوں کو مدد دی گئی۔

عبدالمنان نے الزام لگایا کہ ترنمول کانگریس کے رہنماؤں نے ان کمپنیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے نام پر ان سے رقم لئے ترنمول کانگریس کے کئی رہنما اس معاملے میں جیل جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:ستابدی رائے کو پارٹی سے بات کرنی چاہیئے: فرہاد حکیم

دوسری جانب مرکزی حکومت کی ایجنیسوں نے ان بد عنوانیوں کی جانچ تو شروع کی لیکن اس کو آج تک انجام تک پہنچانے میں ناکام رہے۔

انھوں نے الزام لگایا کہ اصل میں اس معاملے میں بی جے پی اور ترنمول کانگریس کی ملی بھگت ہے۔دونوں اس بدعنوانی میں ملوث ہیں۔

دوسری جانب چٹ فنڈ متاثرین گذشتہ کئی برسوں سے انصاف کے منتظر ہیں۔تاہم ترنمول کانگریس اور بی جے پی میں ملی بھگت ہونے کی وجہ سے جانچ آگے نہیں بڑھ رہی ہے۔

لاکھوں غریبوں کی زندگی بھر کی کمائی چٹ فنڈ کمپنیاں اور ترنمول کانگریس اور بی جی پی مل کر کھا گئے۔

اب دونوں سیک دوسرے پر الزام تراشی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر آئندہ بنگال اسمبلی انتخابات میں ہم اقتدار میں آتے ہیں تو چٹ فنڈ متاثرین کی روپئے واپس کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنگال میں ریاستی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں سے عوام پریشان ہیں دوسری جانب مرکزی حکومت کی زرعی قوانین اور تیل اور ضروری اشیاء کی قیمتوں میں مہنگائی نے لوگوں پریشان کر رکھا ہے جس کے خلاف ہماری تحریک جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details