اردو

urdu

ETV Bharat / state

Omicron In West Bengal: مغربی بنگال میں اومیکرون کیسے پہنچا - کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون

بھارت میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون نے دستک دے دی ہے۔ اومیکرون ملک کی کئی ریاستوں پھیل رہا ہے۔ تازہ معاملہ مغربی بنگال کا ہے جہاں سات سالہ بچہ اومیکرون سے متاثر پایا گیا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ کورونا کی یہ نئی قسم مغربی بنگال کیسے پہنچی۔

مغربی بنگال میں اومیکروں کا پہلا کیس
مغربی بنگال میں اومیکروں کا پہلا کیس

By

Published : Dec 16, 2021, 4:17 PM IST

مغربی بنگال میں اومیکرون کا پہلا کیس Omicron In West Bengal سامنے آیا ہے۔ ایک سات سالہ بچہ کورونا وائرس نئے ویرینٹ اومکرون سے متاثر پایا گیا ہے۔ سات سالہ بچہ مرشد آباد کا رہنے والا ہے اور حال ہی میں ابوظہبی سے واپس آیا ہے۔ بچے کے والدین کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ سات سالہ بچہ اپنے والدین کے ساتھ حال ہی میں ابوظہبی سے حیدرآباد کے راستے مغربی بنگال پہنچا تھا۔ وہ مرشد آباد ضلع کے ایک مقامی اسپتال میں زیر علاج ہے۔

یہ معامہ منظر عام پر آنے کے بعد مرشدآباد ضلع صحت انتظامیہ بیدار ہوئی اور سوتی گاؤں اور اس کے اطراف کو کنٹینمنٹ زون میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: WHO on Omicron: اومیکرون سے بڑاخطرہ پیدا ہوسکتا ہے، عالمی ادارہ صحت کا اظہار تشویش

واضح رہے کہ اومیکرون اب تک بھارت کی 10 ریاستوں تک پہنچ چکی ہے۔ ملک میں اومیکرون کے اب تک 60 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ کیسز ہیں۔ یہاں اب تک 28 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ راجستھان میں 17، دہلی میں 6، گجرات میں 4، کرناٹک میں 3، کیرالہ میں 1 اور آندھرا پردیش میں 1، تلنگانہ میں 2، چندی گڑھ میں 1 اور مغربی بنگال میں 1 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details