اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کورونا متاثرین کے علاج میں ہومیوپیتھی دوائیں موثر' - عالمی وبا سے نپٹنے کے لئے ہومیوپیتھی

معروف ہومیوپیتھی ڈاکٹر پرتیب بنرجی نے کہا کہ 'علاج کا یہ طریقہ بہت مقبول ہے اور اس کے علاوہ تاریخی دستاویزات کے مطابق وبا کے علاج میں ہومیوپیتھی کا شاندار ٹریک ریکارڈ ہے۔ ہومیوپیتھی دوا کا استعمال محفوظ ہے۔ دوا کے دیگر نظامات کے استعمال سے سائڈ افیکٹس کا تجربہ ہوسکتا ہے جبکہ ہوومیوپیتھی میں ایسا اندیشہ نہ کے برابر ہے۔'

'کورونا متاثرین کے علاج میں ہومیوپیتھی دوائیں موثر'
'کورونا متاثرین کے علاج میں ہومیوپیتھی دوائیں موثر'

By

Published : Jun 13, 2020, 8:11 PM IST

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثرین میں مسلسل اضافہ جاری ہے جس کے پیش نظر کمیونٹی انفیکشن کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں ماہرین نے راحت والی خبر دیتے ہوئے کہا کہ 'اس عالمی وبا سے نپٹنے کے لئے ہومیوپیتھی دواوں کا کسی پابندی کے بغیر استعمال کافی موثر ہوسکتا ہے۔'

معروف ہومیوپیتھی ڈاکٹر پرتیب بنرجی نے اس سلسلہ میں خیال ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'علاج کا یہ طریقہ بہت مقبول ہے اور اس کے علاوہ تاریخی دستاویزات کے مطابق وبا کے علاج میں ہومیوپیتھی کا شاندار ٹریک ریکارڈ ہے۔ ہومیوپیتھی وواوں کا استعمال محفوظ ہے۔ دوا کے دیگر نظامات کے استعمال سے سائڈ افیکٹس کا تجربہ ہوسکتا ہے جبکہ ہوومیوپیتھی میں ایسا اندیشہ نہ کے برابر ہے۔'

پرشانت بنرجی ہومیوپیتھک ریسرچ فاونڈیشن (پی بی ایچ آر ایف) کے شریک بانی ڈاکٹر بنرجی کے مطابق 'ہومیوپیتھی میں ایک مرض سے متاثر انسان میں یکساں علامات کا علاج کرنے کے لئے ایک ایجنٹ کا استعمال کیا جاتا ہے جو ایک شخص کو صحت مند کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'اس طرح ہومیوپیتھی دوا کے ذخائر میں کسی بھی بیماری کے خلاف لڑنے کے لئے پہلے سے ہی دوا موجود ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details