کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے چند کلو میٹر کی دوری پر واقع سائنس سٹی میں رابندر ناتھ ٹیگو ر کے یوم پیدائش پر منعقد تقریب میں شرکت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نئی تعلیمی پالیسی گرودیو کے خیالات سے متاثر ہو کر وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں آئی ہے۔ مادری زبان میں تعلیم پر زور دیا گیا ہے۔
بنگال میں مرکز کی قومی تعلیمی پالیسی کی مخالفت کی جارہی ہے۔ ریاست میں نئی تعلیمی پالیسی کو متعارف کرانے کے حوالے سے بھی غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ ایسے میں شاہ بنگال آئے اور مودی حکومت کی نئی تعلیمی پالیسی کے بارے میں دعویٰ کیا ہے کہ یہ تعلیمی نظام گرودیو کی سوچ سے لایا گیا ہے۔ یہ بات آج کے ماہرین تعلیم کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ گرودیو کہتے تھے کہ غیر ملکی تعلیمی نظام اور یونیورسٹیوں کی تعریف کرنا ہمارے تعلیمی نظام کا مقصد نہیں ہونا چاہیے۔