مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے کاکدیپ میں پرورتن ریلی کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ہم یہاں ممتا دیدی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے نہیں آئے ہیں بلکہ ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کی بدعنوانی کے خلاف آواز بلند کرنے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں بدعنوانی عروج پر ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کے رہنماؤں کی بدعنوانی، سنڈیکیٹ راج کے خلاف ہماری لڑائی ہے۔
بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ہماری لڑائیبدعنوانی کے خلاف ہے۔ اس جنگ میں ہمیں جیت ملنے کا مطلب ممتا بنرجی کی حکومت کا خاتمہ ہے۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ مغربی بنگال میں ہمیں جس طرح کی حمایت مل رہی ہے، اس کی امید نہیں تھی۔ لوگوں کو وزیراعظم نریندر مودی سے بڑی امید ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ مغربی بنگال بی جے پی کی حکومت بنتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس لئے وہ ممتا دیدی کے خلاف بی جے پی کی حمایت کے لئے آگے آ رہے ہیں۔