کولکاتا:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی بابائے قوم مہاتما گاندھی جی کا 153واں یوم پیدائش جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا اور اس کا سلسلہ مزید چند دنوں تک جاری بھی رہے گا۔ اسی درمیان ریاست کے تمام اضلاع میں درگا پوجا کے تہوار بھی روایتی انداز میں اہتمام کیا جا رہا ہے۔ Saffron Group Showcased Bapu AS AN Asura (Demon) Being Slayed By The Durga
دریں اثنا شمالی کولکاتا کے قصبہ تھانہ علاقے میں اکھیل بھارتی ہندو مہاسبھا کمیٹی کے زیراہتمام پوجا پنڈال میں مہیشاسور کی جگہ بابائے قوم مہاتما گاندھی جی کی مورتی کے استعمال کرنے پر تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ حالانکہ پولیس انتظامیہ کی ہدایت پر پوجا کمیٹی نے متنازع مورتی کو وہاں سے ہٹا لی۔
دوسری جانب اکھل بھارتی آل انڈیا ہندو مہاسبھا کے ریاستی صدر سندر گیری مہاراج نے اس معاملے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ گاندھی کی شکل اور مہیشا سور میں کچھ مماثلت ہونا محض اتفاقی ہے۔ اس سے زیادہ کچھ بھی نہیں ہے۔ پولیس انتظامیہ کی ہدایت پر ہم نے مورتی کو بدل دیا ہے۔