کرناٹک میں طالبات کے حجاب پہننے کو لے کر جاری تنازعہ ابھی ختم بھی نہیں ہوا تھا کہ مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع میں ایسے ہی ایک واقعہ نے پورے ضلع میں ہنگامہ کھڑا کر دیا۔
ذرائع کے مطابق مرشدآباد ضلع کے سوتی تھانہ علاقے میں واقع بہوتلی ہائی اسکول Bahutali High school کی پرنسپل نے طالبات کے حجاب پہننے پر اعتراض کیا۔ جس کے بعد گارجین نے اسکول کے باہر پرنسپل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ان کی جلد سے جلد برخاستگی کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی۔
گارجین نے کہا کہ آج ان کی بچی اسکول سے جلد واپس چل آئی، جلد واپس آنے کے سلسلے پر سوال کیا گیا تو اس نے بتایا کہ پرنسپل نے حجاب پہن کر اسکول آنے سے روکا۔
اسی طرح یکے بعد دیگرے طالبات نے اپنے اپنے گارجین کو پرنسپل کی حجاب کو لے کر مخالفت کرنے کی بات بتائی۔ بچیوں کے گارجین نے اسکول پہنچ کر احتجاج شروع کر دیا۔ ہیڈمسٹریس کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے برخاستگی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔