اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیا سورو گنگولی سیاست کی دنیا میں نئی اننگ کی شروعات کریں گے؟ - بھارتی کرکٹ بورڈ کے موجودہ صدر سورو گنگولی

بھارتی کرکٹ بورڈ کے موجودہ صدر سورو گنگولی کی سیاست کی دنیا میں نئی اننگ کی شروعات کرنے کو لے کر قیاس آرائی تیز ہو گئی ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے موجودہ صدر سورو گنگولی
بھارتی کرکٹ بورڈ کے موجودہ صدر سورو گنگولی

By

Published : Jul 10, 2021, 10:49 PM IST

مغربی بنگال کی سیاسی حلقوں میں قیاس آرائی تیز ہو گئی ہے کہ سورو گنگولی سیاست کی دنیا میں نئی اننگ کی شروعات کرنے والے ہیں۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی ) کے موجودہ صدر سورو گنگولی کو لے کر بنگال کی سیاست میں اکثر و بیشتر قیاس آرائی ہوتی رہتی ہے۔

گزشتہ جمعہ کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کے 50 ویں سالگرہ کے موقع پر ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ان (سورو) کی رہائش گاہ پر پہنچیں۔وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی کے درمیان گھنٹوں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی سورو گنگولی کی رہائش گاہ پر آمد اور انہیں مبارکباد دینے کے بعد گھنٹوں گفتگو کی وجہ سے ہی بنگال کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔قیاس آرائی ہے کہ بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی جلد ہی سیاست کی دنیا میں قدم رکھیں گے لیکن کس سیاسی جماعت کی جرسی زیب تن کریں گے اس کے بارے میں واضح طور پر کچھ بھی معلوم نہیں چل سکا ہے۔

مزید پڑھیں:اینٹا ایسڈ ذیابطیس مریضوں کے شوگر لیول کو متوازن بنانے میں مددگار


قیاس آرائی ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کو راجیہ سبھا کے رکن بنا کر پارلیمنٹ بھیجنے کی تیاری کی جا رہی ہے لیکن اس معاملے میں کوئی کچھ بھی کہنا نہیں چاہ رہا ہے.

واضح رہے کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 سے قبل وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی سورو گنگولی سے ٹیلی فون پر گفتگو کے بعد بھی دادا (سورو گنگولی ) کی سرگرم سیاست میں انٹری کو لے کر قیاس آرائی تیز ہو گئی تھی۔لیکن سورو گنگولی کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد تمام قیاس آرائیوں پر پانی پھیر گیا تھا.

ABOUT THE AUTHOR

...view details