کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس تپوبرتا چکرورتی کی زیرقیادت ڈویژن بنچ میں مدعی امل چندر داس کے وکلاء نے اس معاملے میں اپنے دلائل رکھے۔عدالت نے کہا کہ کیس کی دوبارہ سماعت آئندہ ہفتے ہوگی۔
درخواست گزار گرو کرشن کمار کے وکیل وکرم بندوپادھیائے، سدیپتا داس گپتا، دیویانی رائے نے اپنے دلائل میں کہا کہ مسلمانوں کے 41 گروپوں کو کس بنیاد پر دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کے تحت لایا گیا ہے۔ یہ واضح نہیں ہے۔ سروے کے بعد ہی سماجی ، تعلیمی اور معاشی پسماندگی کے اعتبار سے پسماندہ گروپ کو اوبی سی زمرے میں رکھا جاتا ہے۔لیکن مسلم پسماندہ طبقات کا سروے کئے بغیر منمانی طور پر ریزرویشن دیا گیا ہے۔