اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gujarat ATS Seize 40 KG Heroin کولکاتا پورٹ سے دو سو کروڑ روپے کی ہیروئن ضبط - گجرات اینٹی ٹریرزم اسکواڈ

جنوبی کولکاتا کے خضرپورعلاقے میں کولکاتا پورٹ سے گجرات اینٹی ٹریرزم اسکواڈ کی خصوصی مہم کے دوران 40 کیلو ہیروئن ضبط کی گئی ہے۔ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ Gujarat ATS Seize 40 KG Heroin

کولکاتا پورٹ سے دو سو کروڑ روپے کی ہیروئن ضبط
کولکاتا پورٹ سے دو سو کروڑ روپے کی ہیروئن ضبط

By

Published : Sep 10, 2022, 1:18 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے جنوبی کولکاتا کے خضرپورعلاقے میں واقع کولکاتا پورٹ سے گجرات اینٹی ٹریرزم اسکواڈ کی خصوصی مہم کے دوران 40 کیلو ہیروئن ضبط کی گئی ہے۔ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔Gujarat ATS Seize 40 KG Heroin From Kolkata Port In West Bengal

ذرائع کے مطابق گجرات اینٹی ٹریرزم اسکواڈ کی ٹیم نے پورے آپریشن کو اس قدر خفیہ رکھا کہ کولکاتا پولیس، کولکاتا اسپیشل ٹاسک فورس اور مغربی بنگال پولیس کو کانوں کان تک بھنک نہیں چل سکی۔

کولکاتا پورٹ میں تعینات ایس ایس بی کو گجرات اینٹی ٹریرزم اسکواڈ کی خصوصی کارروائی سے متعلق تھوڑی بہت جانکاری تھی۔وہ بھی اس کے بارے میں کچھ بتاتے تب تک گجرات اینٹی ٹریرزم اسکواڈ کی ٹیم اپنا کام کر چکی تھی۔

گجرات اینٹی ٹریرزم اسکواڈ نے کولکاتا پورٹ پر لنگڑایک مال بردار جہاز پر چھاپہ ماری مہم چلائی۔چھاپہ ماری کے دوران 40 کیلو ہیروئن ضبط کی۔بین الاقوامی بازار میں اس کی قیمت تقریباً دو سو کروڑ بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Baguiti Double Murder Case دوہرے قتل معاملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

گجرات اینٹی ٹریرزم اسکواڈ کی ٹیم پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔مال بردار جہاز گجرات سے کولکاتا پہنچا۔اس معاملے میں متعدد افراد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ٹذانزٹ ریمانڈ میں تمام گرفتار افراد کو لے کر جانے گی جہاں ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details