اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہاتھیوں کے جھنڈ سے گاوٗں والے پریشان - سیلی گوڑی ضلع

ریاست مغربی بنگال میں سلی گوڑی کے ناگ ڈوگرا کے مختلف گاوٗں میں ہاتھیوں کے جھنڈ داخل ہونے سے لوگوں میں دہشت پھیل گئی۔ ہاتھیوں کے جھنڈ کے قومی شاہراہ پرآنے سے گاڑیوں کی آمد ورفت بھی متاثر ہوئی۔

ہاتھیوں کے جھنڈ سے گاوٗں والے پریشان

By

Published : Nov 4, 2019, 6:02 PM IST

مغربی بنگال کے سیلی گوڑی ضلع کے باگ ڈوگرا میں تقریبا 30 ہاتھیوں پر مشتمل ایک جھنڈ کے مختلف گاوٗں میں داخل ہونے سے لوگوں میں دہشت پھیل گئی۔

ہاتھیوں کے جھنڈ نے کئی گاؤں میں فصل بر باد کیا۔ ہاتھیوں کے جھنڈ نے گھروں میں بھی توڑ پھوڑ بھی کی۔

ہاتھیوں کے جھنڈے سےگاوٗں والے پریشان

محکمہ جنگلات کے مطابق تیس سے زائد ہاتھیوں نے باگ ڈوگرا علاقے میں آفت مچا رکھی ہے ۔ کئی گاؤں میں آفت مچانے کے بعد ہاتھیوں کے جھنڈ قومی شاہراہ پر چلے گئے۔

محکمہ جنگلات کا کہنا ہے کہ ہاتھیوں کی وجہ سے قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد ورفت پوری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔

محکمہ جنگلات کے مطابق ہاتھیوں کو جنگل کی طرف لے جانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں اور گاوں والوں کی مدد سے ہاتھیوں کو رہائشی علاقے سے دور لے جانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

گاوں والوں کا کہنا ہے کہ طلاع دی جانے کے بعد محکمہ جنگلات کی ٹیم وقت پرنہیں پہنچ پائی جس کی وجہ سے ہاتھیوں نے کھیتوں میں داخل ہوکرفصل برباد کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details