کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ہوڑہ ضلع کے مختلف علاقوں میں گزشتہ ورز ہوئے پرتشدد واقعات کے بعد گورنر جگدیپ دھنکر نے مغربی بنگال حکومت کی شدید سرزنش کرتے ہوئے قصورواروں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ Howrah violence
گزشتہ روز ہوڑہ ضلع میں نبیﷺ کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے والے نپور شرما اور نوین جندل کے خلاف احتجاج کے دوران ہوڑہ ضلع کے البیڑیا، جگت بلبھ پور، ڈومجور اور پانچلا میں واقع کئی مکانات اور دکانوں میں توڑ پھوڑ کے واقعے پیش آئے تھے۔