اردو

urdu

ETV Bharat / state

Governor Jagdeep Dhankhar Letter to Mamata Banerjee: گورنر جگدیپ دھنکر کا وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو مکتوب - مغربی بنگال میں جرائم میں اضافہ

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے ریاست کی موجودہ صورتحال اور کلکتہ ہائی کورٹ میں وکلا کے درمیان مار پیٹ کے واقعے پر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو خط لکھا ہے اور جلد از جلد تبادلہ خیال کا مشورہ دیا ہے Governor Jagdeep Dhankhar letter to Mamata Banerjee.

گورنر جگدیپ دھنکر کا وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو مکتوب
گورنر جگدیپ دھنکر کا وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو مکتوب

By

Published : Apr 13, 2022, 9:37 PM IST

مغربی بنگال میں گذشتہ ایک ماہ میں جرائم کے وارداتوں میں تشویشناک اضافہ Crime Increase in West Bengal ہونے کے سبب لا اینڈ آرڈر پر سوال اٹھنے لگا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے ریاست کی موجودہ صورتحال کے لیے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو گھیرا ہے، تو دوسری جانب وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے موجودہ صورتحال کے لئے اپوزیشن جماعتوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

اسی درمیان مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے ریاست کی موجودہ سیکیورٹی اور کولکاتا ہائی کورٹ میں وکلا کے درمیان مار پیٹ کے واقعے پر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو خط لکھا ہے اور جلد از جلد تبادلہ خیال کا مشورہ دیا ہے۔ گورنر جگدیپ دھنکر نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ندیا ضلع کے ہاش کھالی علاقے میں نابالغہ کی جنسی زیادتی اور پھر بہیمانہ قتل کے معاملے کو ریاستی حکومت نے سنجیدگی سے نہیں لیا ہے۔

گورنر جگدیپ دھنکر کا وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو مکتوب

انہوں نے کہا کہ حکومت کی عدم توجہی کے سبب ریاست کے تمام اضلاع میں جرائم کی وارداتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے، خواتین اور لڑکیوں کو ہدف بنایا جا رہا ہے۔ گورنر کا کہنا ہے کہ ریاست کی موجودہ صورتحال کسی سے چھپی نہیں ہے، کولکاتہ ہائی کورٹ میں جسٹس ابھیجیت بنرجی کے اجلاس کو بائیکاٹ کو لے کر وکلاء کے دو گروپوں کے درمیان مار پیٹ اس کی بدترین مثال ہے۔ Crime Increase in West Bengal


مزید پڑھیں:


گورنر جگدیپ دھنکر کے مطابق ملک کی دوسری ریاستوں میں کیا ہو رہا ہے اور ان کی سیکیورٹی کی صورتحال دیکھنے سے بنگال میں بہتری نہیں آ سکتی ہے، بنگال کا دوسری ریاستوں سے موازنہ کرنے سے بہتر ہے کہ اپنی کمزوریوں کو دور کریں۔ گورنر نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ 'کوشش کرنے سے موجودہ صورتحال پر قابو پایا جاسکتا ہے لیکن دیر ہوگئی تو پریشانیاں بڑھ سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details