گورکھا جن مکتی مورچہ کے رہنما بمل گورنگ کی این ڈی اے چھوڑنے کی بھی خبر ہے۔
انھوں نے امیت شاہ اور مودی پر وعدہ خلافی کا الزام لگایا ہے اور آئندہ الیکشن میں ممتا کے ساتھ اتحاد کی قیاس آرائیاں بھی چل رہی ہیں۔
ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں آج اچانک گورکھا لینڈ کا مطالبہ کرنے والے گورکھا جن مکتی مورچہ کی آمد نے سب کو حیران کر دیا۔
ریاستی حکومت کے ساتھ علیحدہ گورکھا لینڈ کا مطالبہ کرنے والے بمل گورنگ کا لہجہ بدلا ہوا نظر آیا۔
بمل گورنگ آج کولکاتا کے سالٹ لیک گورکھا بھون پہنچے لیکن ان کو اندر داخل ہونے نہیں دیا گیا۔
بمل گورنگ تین برسوں سے غائب تھے۔
ریاستی حکومت اور گورکھا جن مکتی مورچہ کے حامیوں کے درمیان 90 دنوں تک لڑائی چلی تھی۔جس کے بعد بمل گورنگ فرار ہو گئے تھے۔
آج کولکاتا میں ان کی اچانک آمد نے سب کو حیران کر دیا۔
کولکاتا میں انہوں میڈیا سے بھی بات کی جس کے دوران انہوں نے یہ صاف کر دیا کہ وہ آئندہ 2021 اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس کے ساتھ ہیں۔
ممتا بنرجی کو ہی وہ بنگال کی وزیر اعلی کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امیت شاہ اور مودی نے ہم سے وعدہ خلافی کی ہے۔
وہیں انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی وعدہ خلافی نہیں کرتی ہیں وہ جو وعدہ کرتی ہیں اس کو پورا کرتی ہیں۔
سنہ 2021 اسمبلی انتخابات سے قبل بمل گورنگ کا یہ اعلان جس میں انہوں نے واضح کر دیا کہ وہ ترنمول کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے۔
واضح ہو کہ 2019 الیکشن میں بمل گورنگ کی پارٹی نے بی جے پی کے ساتھ مل کر الیکشن لڑا تھا۔
انہوں نے آج این ڈی اے چھوڑنے کا اعلان کیا۔
مزید پڑھیں:احمدآباد میں ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا :سوربھ گنگولی
بمل گورنگ نے کہا کہ دارجلنگ کا مستقل حل چاہتے ہیں۔ممتا بنرجی کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں۔