گزشتہ مہینے 14فروری کو ہوئے سونے کے تاجر شانتی لال ویدیاقتل معاملے میں پہلی گرفتاری ہوئی ہے ۔ تاجر کو تاوان لینے کے بعد بھی قتل کر دیا گیا۔ جائے وقوع پر کوڑے دان میں پڑے گلابی پھٹے ہوئے کاغذ کے بل کی بنیاد پریہ گرفتاری عمل میں آئی۔
کلکتہ پولس کے ذرائع کے مطابق احمد آباد سے قاتل کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار شخص کا نام بمل شرما ہے۔ اسے ٹرانزٹ ریمانڈ پر احمد آباد سے کلکتہ لایا جا رہا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گلابی پھٹا بل لی روڈ پر واقع گیسٹ ہاؤس کے تیسری منزل کے کمرےقاتل روکا ہوا تھا۔اس کمرے کے کوڑے دان سے ایک بل برآمد ہوا ہے۔اسی بل کی مددسے ہی یہ گرفتاری عمل میں آئی ہے۔بل پر جو نمبر تھا وہ گجرات کے کسی ہوٹل کا تھا ۔ اس سے قبل پولیس نے قاتل کی تلاش کے لیے ایک ٹیکسی ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی تھی۔