مغربی بنگال کی سیاست میں ہلچل پیدا کرنے والے گورکھا جن مکتی مورچہ کے رہنما ویمل گورنگ ایک بار پھر سرگرم سیاست میں انٹری لینے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں. گورکھا جن مکتی مورچہ کے رہنما وشال چھتری سلی گوڑی میں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانچ دسمبر کو جی جے ایم کے رہنما ویمل گورنگ عوامی جلسے کو خطاب کریں گے.
ویمل گورنگ کا پہلا عوامی جلسہ 5 دسمبر کو انہوں نے کہا کہ جی جے ایم کے رہنما ویمل گورنگ پانچ دسمبر سے سرگرم سیاست میں واپسی کریں گے۔لیکن پہلے چند ہفتوں تک جی جے ایم کے رہنما ویمل گورنگ سلی گوڑی میں رہ کر پارٹی کے لئے کام کریں گے. وشال گورنگ کا کہنا ہے کہ سلی گوڑی پہاڑ کا مرکزی شہر ہے۔ یہاں رہ کر پورے ضلع پر نظر رکھی جاسکتی ہے۔اس کے بعد وہ دارجلنگ کا دورہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کئی اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے۔
ویمل گورنگ کا پہلا عوامی جلسہ 5 دسمبر کو گورکھاؤں نے بی جے پی پر بھروسہ کرکے پہاڑ(دارجلنگ) کی باگ ڈور انہیں سونپ دی، لیکن بی جے پی نے پہاڑ کے لوگوں کو دھوکہ دیا۔جی جے ایم کے رہنما کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو سبق سکھانا پڑے گا اسی لئے ویمل گورنگ تین برس بعد پہاڑ کی سرگرم سیاست میں واپس آ رہے ہیں۔ مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں شمالی بنگال کا سب سے اہم رول ہوگا.گورکھا جن مکتی مورچہ کا مرکزی رول ہوگا۔
ویمل گورنگ کا پہلا عوامی جلسہ 5 دسمبر کو انہوں نے کہا کہ ونئے تمانگ اور نیت تھاپا کو گورکھاؤں کا میر جعفر قرار دیا.ان دونوں کی وجہ سے گورکھاؤں کی تحریک ناکام ہوئی تھی.